ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ، وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے: علی امین گنڈا پور

Feb 19, 2024 | 12:56

 نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، راہداری ضمانت دی جائے ، انہوں نے درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے ، وفاق نے خیبرپختونخوا کے کئی سو ارب روپے دینے ہیں، “ساڈا حق ایتھے رکھ” یہ میرا نعرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ اور پناہ گاہیں بحال کریں گے، معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

مزیدخبریں