حکومت سازی کامعاملہ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی آج اہم بیٹھک

Feb 19, 2024 | 14:34

حکومت سازی کےمعاملےپرن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان آج اہم بیٹھک ہوگی۔تفصیلات کےمطابق حکومت سازی کےحوالےن لیگ اورپیپلزپارٹی کی تشکیل دی گئی کمیٹیوں کےدرمیان اب تک چاردورہوچکےہیں۔ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں آج پاور شیئرنگ طے پا جانے کا امکان ہے معاہدے کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی ، مذاکرات آج چار بجے سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوں گے۔ذرائع کےمطابق ن لیگ معاہدے پر دستخط سے پہلے دیگر اتحادیوں، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور استحکام پاکستان پارٹی کو بھی اعتماد میں لے گی، اس کےبعدمرحلہ وار پاور شیئرنگ کی طرف بڑھا جائے گا۔ذرائع کےمطابق ہر جماعت کو اس کی نمائندگی کے مطابق کابینہ میں نمائندگی ملے گی، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کروانے سے متعلق ن لیگ اپنا مطالبہ دوبارہ دہرائے گی، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اسلام آباد میں موجودہے معاہدہ پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں ن لیگ کی قیادت بھی اسلام آباد آئے گی۔ آج مذاکرات میں پاور شیئرنگ سے متعلق آئینی اور حکومت سازی سے متعلق امور پر پیشرفت کا امکان ہے، مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا    ۔

مزیدخبریں