امیربالاج ٹیپوکوقتل کرنےوالےشوٹرکی شناخت نہ ہوسکی

امیربالاج ٹیپوٹرکاں والاکوقتل کرنےوالےشوٹرکی شناخت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق بالاج ٹیپو پرحملہ کرنےوالےشوٹرکاکوئی کریمنل ریکارڈنہیں ہے،امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے ، شوٹر کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا ، پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا۔پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ہونے والے شوٹر سے جو موبائل ملا اسکی سم 17 فروری کو لی گئی ہے ۔ شوٹر سے ملنے والی موبائل سم ایک خاتون کے نام ہے جسکا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے ،حملہ آورکےموبائل فونزپرآنےاورجانےوالی آخری دودن کی کالزکاریکارڈحاصل کرنےکیلئےمتعلقہ اداروں کوبھجوادیاہے، شوٹرکے موبائل فون سے ملنے والے نمبرز کی لوکیشنز حاصل کر کے مذکورہ افراد کو حراست میں لینے کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کےمطابق زخمی عثمان کی حالت نازک ہے ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی کی جارہی ہے ، حملہ آور کی شناخت جلد ہی کر لی جائے گی،جلدملزم کوگرفتارکرلینگے۔

ای پیپر دی نیشن