پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، پیپلزپارٹی کے وزیراعلی بلوچستان کے امیدواروں پر تحفظات اٹھنےلگے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نواب ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی پر تحفظات کا اظہارکیا ،پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر برہم ہوئےاور کہاکہ پیپلزپارٹی جیالوں کی جگہ نئے شامل ہونے والوں کی نامزدگی افسوسناک ہو گی، ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر ووٹوں کی تقسیم کا بھی خدشہ ہے ، جبکہ مسلم لیگ ن بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے شدید نالاں ہے۔ بلوچستان میں ن لیگ کے بیشتر ایم پی ایز کے ثناء اللہ زہری پر بھی تحفظات ہیں ، ثنا اللہ زہری پی پی بلوچستان میں اپنی جگہ بنانے میں تاحال ناکام ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کیلئے ن لیگ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، سنیئر اراکین کی موجودگی میں سرفراز بگٹی کی نامزدگی افسوسناک ہو گی، سرفراز بگٹی کا جارحانہ طرز سیاست پیپلزپارٹی سے یکسر مختلف ہے،بلوچستان جارحانہ طرز سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کو مفاہمت پسند وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے، بلوچستان کے مسائل گھمبیر، احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے، آئندہ وزیراعلی بلوچستان کو حالات کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔