جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤگھیراؤکیس میں 16ملزمان کی ضمانتیں منظور

Feb 19, 2024 | 16:51

انسداددہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس حملہ اورجلاؤگھیراؤ کیس میں16ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں۔انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤگھیراؤکیس میں گرفتار230ملزمان کےخلاف سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی کے جج محمد نوید اقبال نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں230 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی،فاضل جج نےسولہ ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لیں ۔  عدالت سےرہائی پانےوالے محمد نوید فیروز ، محمد اکرم ، بلال فیاض، محمد کامران ، قربان علی ، آصف پرویز ، محمد اسلم شیخ، دبیر حسین، ابوبکر ، آصف مسیح، عرفان علی ،عرفان علی اصغر، محمد رضوان ، الطاف حسین اورمحمد کاشف شامل ہیں۔واضح رہےکہ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس پرحملےکامقدمہ تھانہ سرورروڈمیں درج ہے۔

مزیدخبریں