پاپوانیوگنی: قبائل کے درمیان خونریز تصادم ، 64 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

پاپوانیوگنی میں خونریز قبائلی تصدام کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق تصادم پاپوا نیو گنی کے دور افتادہ ریجن ہوم لینڈز کے صوبے انگا کے ضلع وپینمانڈا میں پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اب تک انگا یا شاید ہوم لینڈز میں ہونے والے سب سے خوفناک قبائلی تصادم ہے.ہم سب اس پر بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔انگا میں زیادہ تر قبائلی تصادم کی وجہ زمین اور دولت کی تقسیم ہے اور گزشتہ برس جولائی میں بھی پولیس نے قبائلی تصادم کے پیش نظر 3 ماہ کا لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تصادم 17 قبائل کے درمیان ہو رہا ہے جسے روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن