اسرائیل نے برازیلین صدر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا

Feb 19, 2024 | 21:13

ویب ڈیسک

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کی غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ پر اسرائیل چراغ پا ہے اور برازیلین صدر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برازیلین صدر جب تک اپنا بیان واپس نہیں لیتے انہیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

برازیلین صدر کو معاف کریں گے ناہی انہیں بھولیں گے۔ برازیلین صدر کا بیان اسرائیل اور اسرائیلی عوام پر سنگین حملہ ہے۔

گزشتہ روز ایتھوپیا میں افریقی یونین کانفرنس سے خطاب میں برازیل کے صدر کا کہنا تھا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔

برازیلین صدر نے کہا تھا کہ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی، غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

مزیدخبریں