وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے  قابل ستائش اقدامات


مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھے یہ ذمہ داری دی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کئے۔ وزیراعلیٰ نے بنک آف پنجاب کو آسان کاروبار کیلئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی۔ زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اور قرض حاصل کرنے والوں کیلئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے۔ قرض لیں اور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبارک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر رہے ہیں۔ 33 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک میں 10ہزار روپے گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوامی خدمات کے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ وہ انتہائی قابل ستائش ہیں۔ بالخصوص روزگار نہ ہونے کی وجہ سے مایوس نوجوانوں کیلئے اور تعلیمی میدان میں سکالرشپ پروگرام جیسے منصوبے لا کر انہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ حال ہی میں’’ دھی رانی پروگرام‘‘کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد غریب اور مستحق بچیوں کی شادی کو ممکن بنانا ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں ایسے انقلابی پروگرام اور منصوبے نہ صرف سماجی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ غریب اور ناتواں عوام کیلئے امید کی کرن بن کر سامنے آرہے ہیں۔ اطمینان بخش پہلو یہ ہے کہ یہ منصوبے محض کاغذی کارروائی یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور محض عوام میں اپنی مقبولیت کیلئے نہیں لائے جا رہے ‘ بلکہ ان پر حقیقی عملدرآمد بھی ہوتا نظر آرہا ہے۔ انکی جانب سے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے اجراء سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا‘ ملکی اور معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ اسی طرح فری پلاٹ سکیم سے بھی بے گھر خاندانوں کو اپنی زمین میسر آسکے گی۔ کوشش کی جانی چاہیے کہ پنجاب حکومت کے ماتحت شروع کئے جانے والے ان تمام منصوبوں سے مستحق عوام ہی مستفید ہوں اور ان منصوبوں کی شفافیت کو یقنی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...