قصور(نمائندہ نوائے وقت) راجہ جنگ میں بے قابو ٹریکٹر ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حویلی انیاں والی کا رہائشی 60/55 سالہ بنیا مین موٹر سائیکل پر بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ حویلی گٹھیانوالی کے قریب سامنے سے آتے ہوئے بے قابو ٹرالے نے ٹکر مار دی جس سے ٹریکڑ ٹرالہ کے نیچے آکر کچل کر جاں بحق ہو گیا۔