قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور تلونڈی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ٹاور کی بیٹریاں اور تار جل گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔