نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے واقعات خواتین ‘ بچوں کو ملزموں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈلا۔ گاؤں منج والی کی خالدہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کے مطابق گلی میں بچوں کی معمولی لڑائی کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا۔ جب بچے گھر واپس آئے تو عظمت علی، علی عظمت اور زاہدہ بی بی نے ڈنڈے لیکر آئے ماں اور بچوں پر حملہ کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چادر چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔ڈھلہ شریف میں محمد شریف کے گھر میں اچانک پانچ افراد محمد بوٹا، مصطفی، علی رضا، رضا اور حمزہ داخل ہوئے اور تشدد کر کے محمد شریف کی اہلیہ نصرت بی بی کا بازو توڑ دیا گیا جبکہ بیٹی مہک اور بیٹے حبیب اللہ کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔