کامونکی(نمائندہ خصوصی )زمین کے تنازع پر شہری کی گندم کی فصل تباہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں مچھرالہ میں یامین نے خلیل احمدسے تیرہ کنال بارہ مرلے زمین 2016 میں خریدنے کے بعد رقم اداکردی،جبکہ خلیل نے بدنیتی کامظاہرہ کرتے زمین اپنے بیٹے کے نام منتقل کردی ، بعدازاں رجسٹری ناکرانے پر یامین نے عدالت سے سٹے آرڈرحاصل کر لیا، خلیل نے 21 جنوری کوبیٹے عمراور مسلح افراد کے ہمراہ یامین اوراسکے بیٹے زدوکوب کرتے ہوئے انکی فصل تباہ کردی۔