گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری شاہد ناگرہ،صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ حاجی احمد چیمہ المعروف قاری برادران جنڈیالہ باغوالہ کی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں آمد،صدر چیمبر رانا صدیق خاںاور دیگر بزنس گروپ کے رہنمائوں نے ان کا استقبال کیااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے،اس موقع پربزنس گروپ کے رہنما ئوںمیاں عمر سلیم،شیخ عامرالرحمان،وقاص افضل،حاجی عاصم انیس،حمیس گلزار مغل،نیئر جمیل بھٹی ، عدیل بخاری،شاہد بٹ،طارق بٹ، الیاس ملک کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ، گو جر ا نوالہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،صدر چیمبر رانا صدیق خاں سمیت بزنس گروپ کے رہنمائوں نے حاجی احمد چیمہ کو صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی،ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید،چوہدرہ شاہد ناگرہ اور حاجی احمد چیمہ نے خیالات کا اظہار کیا۔