قصور(نامہ نگار) ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور محمداسلم بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عظیم حفیظ نے کوٹ مولوی عبدالقادر قصور سے شراب فروش کو 20 لٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔