حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع حافظ آبادمیں گزشتہ روز زکوٰۃ ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں ضلعی زکوۃ آفیسر میاں ثناء اللہ نے ہمراہ عبدالقدیر آڈٹ آفیسر شہر کی مختلف کاروباری شخصیات اور صاحب حیثیت لوگوں سے ملاقات کی۔کاروباری شخصیات میں شیخ محمد یحیٰ عبدالرشید آرٹس مانگٹ روڑ اور ملک عبدالخالق مکہ ایمبرائیڈی والوں سے ملاقاتیں کیں۔