گوجرانوالہ:بس حادثہ کا شکار خاتون جاں بحق،5مسافر زخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسافر بسوں کی ریس حادثہ کا سبب بن گئی،بریک فیل ہونے پر بس نے متعدد گاڑیوں کو روند دیا،خاتون جاں بحق ،پانچ افراد زخمی ہوگئے۔راہوالی کے قریب دو مسافر بسیں سبقت حاصل کرنے کیلئے ریس لگا رہیں تھیں کہ ایک بس کی بریک فیل ہوگئی جس کے نتیجے میں بس نے رکشہ،ٹرالی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث 36سالہ حنا شاہد موقع پر ہی جاں بحق ، احمد، حیدر، نصرت، کرامت اور اعجازشدید زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن