کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں : شاہد عمران

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں صنعتی اداروں میں کم از کم اجرت اور بھٹہ ورکرز سمیت دیگر ورکرز کے سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینیفٹ کارڈ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے وزیراعظم پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ان کا معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات کر رہی ہے کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں گرین ٹریکٹر سکیم ،کسان کارڈ ،ٹیوب ویل سولر ائزیشن پر کام جاری ہے ایک اور اجلاس سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے اہم شاہراہوں پر سپیڈ بریکر ، زیبر ا کراسنگ سمیت دیگر آگاہی سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...