شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سابق وزیر اعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف سے پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک نے ملاقات کی اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،تنظیمی معاملات ، کارکنوں کے تحفظات ،نئی تنظیم سازی اور پارٹی کے بلند ہوتے گراف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس دوران سابق وزیراعظم و صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ پارٹی بیانیہ کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ منظم و فعال کرنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں ایک مضبوط ترین سیاسی قوت بن کر ابھریگی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ،تحصیل ،سٹی سطح کے عہدیداراں کو مثالی جدوجہد کرنا ہوگی۔