رانا ثناء اللہ سے مسلم لیگی رہنما عمران حیدر ڈوگر کی ملاقات 

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار  + نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنما اور سابق چیئرمین میاں عمران حیدر ڈوگر نے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ہے۔ میاں عمران حیدر ڈوگر نے شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں پر مرکزی رہنما سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ سابق چیئرمین میاں عمران حیدر ڈوگر نے مسلم لیگ ہاوس میں رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ نے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں میں پورا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ابتر معاشی حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں ہماری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف سمیت تمام اداروں نے حکومتی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...