حلقہ کے عوام کا مجھ پر اعتماد میرا اثاثہ ہے:سعد وسیم شیخ 

قصور (نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریونیو /فنانس، ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگاکر میری شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا کیس عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر میرے والد سابق ایم این اے کو باعزت بری کیا ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے شہباز خاں روڈ قصور میں آنیوالے مسلم لیگی ورکروں، اپنے ووٹرز اور سپوٹرز سے گفتگو کرتے کیا۔ وہ انجمن اسلامیہ کی ملکیت زمین اپنے گھر میں شامل کرنے کے الزامات پر بتارہے تھے کہ ہمارا گھر ایک کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ انجمن اسلامیہ کی دو مرلہ جگہ ہمارے پاس اسی طرح ہے جیسے دیگر لوگ کرایہ دار ہیں۔ ہم اس کا باقاعدگی سے کرایہ ادا کررہے ہیں۔ اس کو اپنی ملکیت کبھی بھی ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے کردار سے میرے ووٹروں اور سپوٹروں کو کبھی شرمندگی نہ ہو گی ۔ میرے حلقہ کے عوام کا مجھ پر اعتماد میرا اثاثہ ہے اس کو قائم رکھوں گا۔ میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...