لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز سے متعلق شائقین کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں، اصل قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔سٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیئے جائیں گے، شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں، سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کا ہونا بھی لازمی ہے۔