لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلش ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور آیا ہے۔ہیڈ کوچ برینڈن میکلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کیخلاف 26 فروری کو لاہور میں ہی شیڈول ہے۔