لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو 2024ء کی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپ سے نوازا ہے۔اعزازی کیپ ملنے پر دونوں کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کیپ پہن کر شوٹ بھی کروایا۔شاہین نے کہا کہ میرے پاس آئی سی سی کی کافی کیپس جمع ہو چکی ہیں اور اب ایک اور بھی آگئی ہے۔