بہت کچھ بدل چکا عزم وہی ‘ماضی بھلاکر نئے دن کیلئے تیار ہیں : بابر اعظم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی یادگار بنانے کیلئے پْرعزم ہیں۔انہوںنے کہا کہ 2017 سے اب تک بہت کچھ بدل چکا لیکن ہمارا عزم وہی ہے۔ پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا جس پر ہر کوئی پْرجوش ہے۔ 2017 چیمپئنز ٹرافی کی بہترین یادوں میں فخر کی سنچری، عامر کا سپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 8 سال میں بہت کچھ بدلا، اس سکواڈ کے چند پلیئرز اب بھی ٹیم میں ہیں۔ ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے، میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔ مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...