کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت 

لاہور( کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ روکنے ، فوڈ پروڈکٹس کے گمراہ کن دعوؤں اور لیبلنگ سے صارفین کو تحفظ دلانے کے پیش نظر تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کو فوڈ اور بیوریج انڈسٹری سے متعلق قانونی کارروائی کے دوران کاروباری اداروں کے دعوؤں کی تصدیق کرنے میں اپنی ٹیسٹنگ سہولیات کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔مفاہمتی یادداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے دستخط کیے۔سلمان امین نے بتایا کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان میں فیئر ٹریڈ اور مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ کے شعبے یقینی بناتے ہیں کہ مصنوعات سے متعلق دعوے حقائق اور شواہد پر مبنی ہوں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تکنیکی سہولیات ‘ معیارات کمپٹیشن کمیشن کی کوششوں کو مزید مضبوط بنائیں گے جس سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...