لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق کرمانی کی زیر صدارت پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی ہیڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک ،ایم ڈی سید زاہد عزیز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ کیلئے سیوریج نظام کے لیے انقلابی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کمپنی کے تحت جاری سیوریج اور دیگر منصوبوں پر تفصیلا آگاہ کیا۔صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی نے کہا جامع سیوریج نظام کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا پانی زرعی شعبے کیلئے زیراستعمال لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پی ایم ڈی ایف سی کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔