لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب کرتے کہا لیگی حکومت محکمہ سکولز اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ریکارڈ اصلاحات لائی ہے۔ سرچ کمیٹی نے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں پر بہت محنت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اور وزیر تعلیم پنجاب نے بغیر کسی سفارش اور مداخلت کے وی سیز کی تعیناتیوں پر کام کیا اور تمام وی سیز اپنی قابلیت پر منتخب ہوئے۔ وزیر تعلیم نے تمام یونیورسٹی سربراہان کو تعلیمی اداروں کو مستحکم اور سنٹر آفس ایکسیلینس بنانے کا ٹاسک دیا ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت وائس چانسلرز کو سو فیصد خودمختار بنانا چاہتی ہے۔ تمام وائس چانسلرز طلباء کو سکلز سکھانے پر توجہ دیں آئندہ فنڈز کو سکلز سکھانے سے مشروط کیا جا سکتا ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کو گلوبل سٹینڈرڈ پر لائیں گے۔