لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے آرام دہ موت دی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس جواد حسن نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے راولپنڈی میں کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق متعلقہ حکام کو کتوں کے مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں۔