لاہور (کلچرل رپورٹر)ماہ اقبال کی تقریبات میں نمایاں گورنمنٹ آف بلوچستان کے شعبہ کالجز ہائیراینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام بلوچستان کی طالبات و اساتذہ کے وفد نے اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا۔وفد نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے زیر استعمال کتب اور نوادرات میں دلچسپی کااظہار کیا۔ اس موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے’’نوجوانان بلوچستان میں اقبال شناسی کے رجحانات‘‘کے عنوان پر خصوصی تقریب رکھی گئی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، سربراہ ادبیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی اور پروفیسر کینٹ کالج بلوچستان جویریہ نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر طاہر حمیدتنولی نے کہاعلامہ اقبال کی شاعری نے مسلم نوجوانوںمیں جذبہ آزادی و خودداری کو بیدار کیا۔ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہاعلامہ اقبال 4 بار بلوچستان گئے۔تقریب کے دوران بلوچ طالبات کی جانب سے علامہ اقبال کی نظم پر ٹیبلو پیش کیا گیا۔