دور افتادہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مشن :خواجہ عمران نذیر 

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا ۔بنیادی  اور دیہی مراکز صحت میں طبی سہولیات کا جائزہ ‘ری ویمپنگ کے بعد راجن پور اور کوٹ ادوو میں ڈی ایچ کیو اور آر ایچ سی کا معائنہ کیا۔خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور اور شعبہ ایمرجنسی اور وارڈز کامعائنہ کیا۔ انہوں نے کہادور افتادہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائیگا۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک شعبہ صحت میں انقلابی اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق پنجاب کی خدمات کی تعریف کی۔سی ای اوصحت راجن پور ڈاکٹر فیاض میکن،ایم ایس ڈاکٹر جام خلیل احمد و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...