ہیپاٹائٹس میں اضافہ ہورہا ، روک تھام پر کام کرنا ہو گا:خواجہ سلمان رفیق

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کاجائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور علاج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہیں‘ فزیبلٹی بنائی جاچکی ہے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ، ہمیں پری وینشن پر کام کرنا ہو گااورصحت مند لائف سٹائل کو اپنانا ہوگا۔ ابتدائی طور پر پی کے ایل آئی، لاہور جنرل ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو اس پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بنایا جائیگا۔ اس سوپرا سپیشلٹی میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے ریکوزیشن بھی بھجوا دی گئی ہے،نئی اینڈوسکوپی مشینیں بھی خریدی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...