چیمپئنز ٹرافی‘ خالد مسعود سندھو کی قومی ٹیم کو مبارکباد‘ نیک تمنائوں کا اظہار

لاہور(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان اور مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر قومی ودیگر ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئن ٹرافی ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی‘ ہماری دعائیں قومی ٹیم کیساتھ ہیں۔علاوہ ازیں مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد نے احمد تھیلیسیمیا سنٹر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے کہا حکومت کو ایسے اداروں کی معاونت کرنی چاہیے۔علاوہ ازیںمرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے عمار حنیف کوخدمت خلق مرکزی مسلم لیگ لاہور کا صدر جبکہ انس سلیمان کو مسلم یوتھ لیگ لاہور کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیاہے۔تقریب میں انجینئر حارث ڈار، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور انس محصی شریک ہوئے۔ ۔علاوہ ازیںمرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرورنے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔رہنمائوں نے کہا دیہی علاقوں کے مسائل حل نہیں ہور ہے۔پنجاب حکومت نے انتخابات میں مزید تاخیر کی تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...