گورنمنٹ کالج خواتین گلبرگ میں شجرکاری مہم کا  آغاز، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون عبدالباسط نے درخت لگایا

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خواتین گلبرگ لاہورمیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون عبدالباسط نے درخت لگا کر آمد بہار کیساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کیا- پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر ،وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز اور اراکین کالج کونسل ومینجمنٹ کمیٹی نے اساتذہ کے ہمراہ درخت لگا کر پا کستان اور کالج کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔گلبرگ کالج کی 2024 کی شجر کاری مہم اساتذہ کے نام تھی۔موسم بہار کی مہم ( درخت لگاؤ پاکستان کیلئے) کی ذمہ داری  پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے پروگرام کمیونٹی سروس کے تحت نبھائی۔مسز عائشہ جبیں نے طالبات کے تعاون سے مقامی درختوں اور پھلوں کے پچاس پودوں کا انتخاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...