لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجاہد ختم نبوت و ناموس رسالت پیر محمد اطہر القادری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات آپ کے جانشین صاحبزادہ پیر معاذالمصطفی القادری کی اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس میںملک بھر سے ممتاز علمی و روحانی شخصیات اور ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی۔مقررین نے پیرمحمد اطہر القادری کو دینی‘ سماجی وملکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔علامہ راغب حسین نعیمی ‘صاحبزادہ حامد رضا‘ پیر معظم الحق معظمی‘رضا ثاقب مصطفائی‘پیرولید احمد شرقپوری ‘ پیر ضیا الحق نقشبندی ‘علامہ رضائے مصطفی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا پیر اطہر القادری ایک مثبت فکر عالم اور باعمل صوفی تھے عمر بھر گستاخان ختم نبوت سے بر پیکار رہے اور عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا ۔عرس میںنامورقاری رجاء ایوب آف تنزانیہ نے تلاوت قرآن سے سماع باندھ دیا۔ پیر سید خلیل الرحمن شاہ سجادہ نشین آستانہ قادریہ ٹھیکواں شریف عارف والا‘محمد علی نقشبندی جنرل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت محاذ،پیر حفیظ اظہر،عبداللہ ثاقب قادری،مفتی کاشف جمیل،مفتی کریم خان ‘ سید علی حسین اشرفی کراچی،مفتی ڈاکٹر حسیب قادری و دیگرنے شرکت کی۔