اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر 22 اے کی درخواست میں ایس ایچ او کی جانب سے رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ درخواست گزار گل خان کے وکیل بشیر خان وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا۔