لاہور(نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے‘ زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا۔نواں کوٹ میں عثمان کی بیوی گھر کو تالہ لگا کر باہر گئی تھی۔جب وہ واپس آئی تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔چور گھر سے 65لاکھ ‘25 لاکھ کے زیورات اور 5 تولے چاندی چوری کرکے فرار ہو گئے۔تھانہ نواں کوٹ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ڈاکوئوں نے نواب ٹاؤن میں فضل کے گھر سے 5 لاکھ‘ جبکہ ڈیفنس میں احمر کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ‘ زیورات، موبائل فون ودیگر سامان،وحدت کالونی میں عابد کی فیملی سے ڈھائی لاکھ ‘ موبائل فون،شاہدرہ میں حسین سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں مقبول سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،شادمان میں جیل روڈ پر ناصر سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں واجد سے 20 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے جوہر ٹائون اور ساندہ سے دو کاریں‘موہلنوال سے رکشہ جبکہ مصری شاہ،مصطفی آباد،ہنجروال، شاہدرہ ٹائون،شیرا کوٹ اور کوٹ لکھپت کے علاقوں سے6 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔