سرگودھا (نمائندہ خصوصی)جائیداد کے تنازع پر چچا نے بیٹوں کے ہمراہ تیز دھار آلے سے 2 جوان بھتیجیوں کو ان کی 50 سالہ ماں سمیت قتل اور تین جوان بھتیجیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ کے چک 103 شمالی میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر تیز دھار آلہ سے اپنی دو جوان بھتیجیوں21 سالہ علشبہ عارف،15 سالہ مریم عارف کو ان کی 50 سالہ ماں قمر بتول زوجہ عارف سمیت قتل اور تین جوان بھتیجیوں 19 سالہ مافیا، 22 سالہ نمرہ،17 سالہ زینب کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے تینوں مقتولین ماں بیٹیوں کی نعشیں اور تینوں زخمی بہنوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ دریں اثناء واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی، ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔