ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان کا رات گئے تھا نہ کوہسار کا دورہ 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے رات گئے تھا نہ کوہسار کا دورہ کیا،انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا ایس ایس پی نے تھانہ میں شہریو ں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کومسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت جا ری کئے، اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نہ میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...