بارش نہ ہونے سے واسا کو یومیہ ایک کروڑ 90 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)طویل خشک موسم اور راولپنڈی میں ڈرائوٹ ایمرجنسی کے نفاذ سے واسا نے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی پانی کی قلت کی اعلی ترین سطح پر رپورٹ بھی بھجوا دی گئی ستمبر 2024  کے بعد سے راولپنڈی اور اس کے آبی ذخائر کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش نہ ہونے سے واسا راولپنڈی کو یومیہ ایک کروڑ 90 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے بارشیں نہ ہونے سے ٹیوب ویلوں سے واٹر سپلائی بھی خطرات میں گھر گئی ہے راولپنڈی شہر کی روزانہ واٹر سپلائی سات کروڑ گیلن ہے جس کیلئے راول ڈیم، خانپور ڈیم، چیہان ڈیم کے علاوہ ٹیوب ویلوں سے پانی حاصل کیا جاتا ہے ان ڈیموں میں پانی کا لیول انتہائی کم ہے راولپنڈی میں گھروں اور گاڑیوں کو دھونے پر پابندی لگادی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...