راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینک روڈ صدر اور راجہ بازار شہریوں کیلئے ٹریفک فری کردیئے گئے میٹرو چوک سے بینک روڈخریداری کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے جدید طرز کا بازار بنادیاگیا مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی صدرکینٹ کے صدر شیخ حفیظ ،جنرل سیکرٹری ظفر بختاوری، سنگاپور پلازہ کے تاجر رہنما مرزا سلیم بیگ سمیت کئی رہنما بینک روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے پر احتجاج بھی کرتے رہے جبکہ راولپنڈی کے بڑے سیاسی قائدین محمد حنیف عباسی، پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری ، ملک ابرار احمد نے واک میں شامل ہو کر نہ صرف راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ارکان اور افسران کے اس اقدام سے یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ بینک روڈ پر پیدل چلتے ہوئے ٹریفک فری بازار میں شہریوں کو شاپنگ کرتے بھی دیکھا راجہ بازار کو بھی ٹریفک فری بنادیاگیا ہے