اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) خیبر پختونخوا کے نئے تعینات چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر کنٹرولر طفیل شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سید بلال حسین، سپروائزر ذہین خٹک اور ڈی ایس پی شاہزیب خان, سیف اللہ خان نے سینئر افسران کا خیرمقدم کیااستقبال کرنے والے افسران نے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور بہترین انتظامی امور کی انجام دہی میں کامیاب ہوں گے شہاب علی شاہ اور ذوالفقار حمید کی آمد کو صوبے میں بہتر طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔