شمالی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشر قی بلوچستان ، بالائی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر شدید برف باری اوربالائی /وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ میں 08 ملی میٹر بارش ہوئی بہاولپور اور کراچی میں چند مقامات پر بونداباندی ہوئی منگل کو ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، گوپس منفی04، کالام، راولاکوٹ منفی 03 اورپاراچنارمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...