سی سی پی اور پی ایف اے میںدھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کو روکنے اور فوڈ پروڈکٹس کے گمراہ کن دعوؤں اور لیبلنگ سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے پیش نظر تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو فوڈ اور بیوریج انڈسٹری سے متعلق قانونی کارروائی کے دوران کاروباری اداروں کے دعوؤں کی تصدیق کرنے میں اپنی ٹیسٹنگ سہولیات کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں کمپیٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شرکت کی

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...