اسلام آباد (خبرنگار) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بحرین کے کونسل برائے نمائندگان کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں وفد نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔قائم مقام چیئرمین سینٹ نے وفد کو پارلیمنٹ ہاس آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کے علاوہ اقتصادی، دفاعی اور بین الپارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاقائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سلطنت بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ کی قیادت کی سلور جوبلی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ان کی مدبرانہ قیادت مملکت بحرین کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے شاہ بحرین کے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیاجبکہ بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد ال خلیفہ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔سیدال خان نے بحرین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی سزاں کو معاف کرنے اور ان کی وطن واپسی پر بحرین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ سیدال خان نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انتخابات 2025-26 کے لئے پاکستان کی حمایت پر بحرین کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا