سی پی او کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کادورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم نے دورہ کیا چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی راول، ضلعی انتظامیہ کے افسران،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے سی پی او نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے مربوط پلان مرتب کیا گیا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے گزشتہ 2 سالوں کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 8 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا بہترین انعقاد ہوا سی پی او نے کہا کہ میں چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی کرکٹ سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور اطراف کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کے تعاون سے امن وامان کی بہترین فضا کو قائم رکھا جائے گا سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پرکرکٹ شائقین اور فیملیز کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے گا کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا سی پی او نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں سی پی او نے چاندنی چوک میں ٹریفک چوکی کا بھی دورہ کیاسی ٹی او نے زیرتعمیر پراجیکٹس پر سی پی او کو بریف کیا سی پی اونے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں.

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...