زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آباد ڈاکٹر جمال ناصر نے بطور مہمان خصوصی انجمن فیض الاسلام فیض آباد راولپنڈی میں بلاک نمبر2 کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے جنت میں جانے کے آسان راستوں کی بجائے مشکل راستوں کا انتخاب کیا ہوا ہے۔ میرے خیال میں جو کام صدر انجمن فیض الاسلام پروفیسر ڈاکٹر ریاض اور ان کی ٹیم فیض الاسلام والے کررہے ہیں اس سے آسان سودا  اور کوئی نہیں ہو سکتاکیونکہ اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے۔اگر آپ اللہ تعالی کے بندوں کو خوش کرتے ہیں تو آپ اس راستے سے اللہ تعالی تک پہنچ سکتے ہیں، صدر انجمن فیض الاسلام فیض پروفیسر ریاض احمد،ڈائریکٹر مندرہ کیمپس کرنل جمیل،جنرل سیکرٹری کرنل پرویز، جوائنٹ سیکرٹری طاہر ضیا، پروفیسر نیاز عرفان، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ازوا الرحمن،امجد نعیم ملک، نعیم قریشی اور اساتذہ کرام اور بچے موجودتھے۔صدر انجمن فیض الاسلام ریاض احمد نے کہا کہ صحت کے شعبے میں، سماجی خدمات کے حوالے سے  ڈاکٹر جمال کی بے پناہ خدمات ہیں۔ پچھلے نگران سیٹ اپ میں انہیں موقع ملا تو انہوں نے اپنی کم مدت میں دن رات کام کیا،راولپنڈی کی تما م سڑکوں کو نیا بنا دیا اس کے علاوہ ریکارڈ منصوبے ہمارے شہر کو دیئے،پنجاب کے ہسپتالوں، دور دراز کے بنیادی مراکز صحت کے دورے کئے، ادویات فراہم کیں جدید سامان فراہم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...