پی ایم اینڈ ڈی سی کا شفافیت کیلئے منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اپنے آئندہ کونسل اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کو معیاری بنانے پر غور کرے گی یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کی دستیابی اور اس کی استطاعت سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ کونسل کا مقصد نجی اداروں میں اعلی تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے غیر ضروری زیادہ فیسوں کو روکنا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ معیاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم طلبہ کے لیے قابلِ رسائی رہے۔ فیسوں کا ضابطہ ایک اہم قدم ہے جو نجی میڈیکل تعلیم میں استطاعت اور پائیداری کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا

ای پیپر دی نیشن