ای الیون میں چلڈرن پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم 

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرای الیون میں چلڈرن پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ دیگر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ہوئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا،چلڈرن پارک میں مسلح افراد ہیوی مشینری کیساتھ داخل ہوئے اور بچوں کے جھولے اکھاڑ دیے،چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات سے ای الیون کے رہائشی پریشان  اور ان کے حقوق متاثر ہوئے ہیںدلائل سننے کے بعد عدالت نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے چلڈرن پارک کی بحالی کے احکامات جاری کر دیے۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...