آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حکومت پاکستان اور وزارت توا نائی (پاور ڈویژن) کے ویژن پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کی سرکوبی کے لئے بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کاروائیوں کی تفصیلات بناتے ہوئے کہا کے4ہزار سے زائد بجلی چوروں کو40کروڑ27لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے اور بجلی چوری جیسے قومی جرم کرنے پر پولیس نے2421افراد کو گرفتار کیا۔ جب کہ نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران آئیسکو ریکوری ٹیموں نے2لاکھ سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفارلٹرز سے6ارب9کروڑ سے زائد کے واجبات کی وصولی یقینی بنائی اور بل ادا نہ کرنے والے متعدد صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز منقطع کر دیے آئیسکو چیف ایگزیکٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری ترجیح آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ اور بجلی بلوں کی سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صارفین بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ہیلپ لائن نمبر118پر کریں او ر قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن