اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرین کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کو موعو کیا گیا تھا تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنی مصروفیات کی وجہ سے عشائیہ میں شرکت نہیں کر سکے۔عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی، اذاد جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر چوہدری لطیف اکبر، گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ، پاک-بحرین فرینڈشپ گروپ کے قائم مقام کنوینر چوہدری محمد شہباز بابر، اور دیگر معززین شامل تھے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بحرینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے عشائیہ میں شریک مہمانوں سے متعارف کرایا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بحرینی اسپیکر کو پاکستان کے جغرافیائی خدوخال، وسائل، اور پیداواری صلاحیتوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیںاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا زرعی اور معاشی مرکز ہے۔ انہوں نے بحرینی وفد کو مستقبل میں پنجاب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ زرعی، صنعتی، اور تجارتی شعبوں میں بحرین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے خیبرپختونخوا کی صوبیکی جغرافیائی اہمیت، ثقافت، معدنی وسائل، تیل اور گیس کے وسیع ذخائر سے وفد کو آگاہ کیا اور انہیں خیبرپختونخوا کا دورہ کی دعوت دی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے بتایا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور سیاحتی شعبے میں عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے بحرینی وفد کو دعوت دی کہ وہ گلگت بلتستان کے قدرتی حسن دیکھنے کے لیے وہاں کا دورہ کریں اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر جغرافیائی لحاظ سے ایک حساس خطہ ہے اور یہاں کے عوام کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں اور سیاحتی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے بحرینی وفد کو مظفرآباد کے دورے کی دعوت دی صوبہ سندھ اور بلوچستان کے اسپیکر کی عدم شرکت کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بحرینی وفد کو صوبہ سندھ اور بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت ، دونوں صوبوں کے ثقافتی ورثے اور موجود قدرتی وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔